
ڈالر سمیت غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت بائیو میٹرک کے تحت کرنیکا فیصلہ
09 اپریل ، 2019
لاہور(سودی) حکومت نے ڈالر سمیت تمام غیر ملکی کرنسیوں کی خرید و فروخت بائیو میٹرک سسٹم کے تحت کرنے کیلئے فوری طور پر متعلقہ اداروں نادرا، اسٹیٹ بنک اور ایکسچینج کمپنیوں کو سسٹم بنانے کی ہدایت کر دی جس کے بعد کرنسی خریدنے، فروخت کرنے والے ہر فرد کو موقع پر انگوٹھے لگانا، دستخط کرنا اور شناختی کارڈ فراہم کرنا ہوں گے۔ یہ فیصلہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کرنسی ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ علاؤالدین، سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ کے نمائندوں کے اجلاس جس کی صدارت وزیر خزانہ اسد عمر نے کی، میں کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ علاؤ الدین کی تجویز پر وزیر خزانہ نے ایکسچینج کمپنیوں کو بائیو میٹرک سسٹم تک رسائی دینے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ غیر ملکی کرنسی کے لین دین کو ڈاکومینڈٹ کیا جا سکے۔ اس موقع پر اس تجویز پر بھی غور کیا گیا کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کی10ہزار ڈالر ساتھ لے جانے کی موجودہ سہولت کو کم کر کے 3ہزار ڈالر کر دیا جائے ۔اس سلسلہ میں وزارت قانون سے موقف لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔
Leave Your Comments