
11Apr
سرمایہ کاروں کا 6 کھرب روپے کا نقصان، ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی گراوٹ کا شکار ہوگئی، کے ایس ای100انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کواتارچڑھاو کے بعد مندی رہی اورکے ایس ای 100انڈیکس تاریخی گراوٹ کا شکار ہوگیا۔
ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر شدید مندی کا شکار رہنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ 3 سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔ بدھ کے روز کے ایس ای100انڈیکس 36600 کی نفسیاتی حد سے بھی گرگیا۔ بدھ کے روز مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 98ارب 66کروڑروپے سے زائد ڈوب گئے۔ جبکہ 10 روز میں 100 انڈکس 2400 پوائنٹس کم ہوا اور سرمایہ کاروں کے 6 کھرب روپے ڈوبے ہیں۔
Leave Your Comments