
03May
ای سی سی کی پٹرول 9 روپے مہنگا کرنے کی سفارش
Rs 9 Increase in petrol prices , Ultimately Burden shifted to Public | Will Bring inflation in the country
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اضافے کی سفارش کردی۔
وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ حفیظ شیخ کی سربراہی میں ای سی سی کا اجلاس ہوا،جس میں پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ای سی سی اجلاس میں پٹرول کی قیمت میں 9 اور ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔
اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے فی لیٹر ہوجائے گی، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیں گے۔
اوگرا نے پٹرول 14 روپے 37 پیسے فی لیٹر مہنگا کرکے 113 روپے کرنے کی سفارش کی تھی،تاہم وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ ای سی سی کو بھجوایا تھا۔
Leave Your Comments