
وفاقی ٹیکس محتسب کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی شکایت موصول ہوئیں تھی کہ جب وہ فارن کرنسی بینک اکاونٹ کھولتے ہیں تو بنک حکام یہ شرط عائد کرتے ہیں کہ پہلے وہ ٹیکس ریٹرن فائل کریں یعنی ٹیکس گزار بنیں تو ان کا فارن کرنسی اکاونٹ کھل سکتا ہے۔
وفاقی ٹیکس محتسب نے اون موشن اختیارات کے تحت سیکریٹری ریونیوڈیویژن اور سٹیٹ بین آف پاکستان سے اس حوالے سی جواب طلب کئے۔ ایف بی آر کے وفاقی ٹیکس محتسب کے نام خط کے مطابق انکم ٹیکس آرڈینینس 2001کے سیکشن 114اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے سرکولر نمبر 5(12اپریل2018) کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کے پابند نہیں کہ فارن کرنسی اکاونٹ کیلئے وہ پہلے فائلر بنیں۔ بینک حکام کو شاید کچھ اندرونی انتظامی مسائل ہو سکتے ہیں جو کہ سٹیٹ بنک حکام ہی حل کر سکتے ہیں۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے وفاقی ٹیکس محتسب کے نام خط کے مطابق سٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو تصحیح جاری کی کہ اور یہ کہ بینک حکام کے قانون کی شق کی غلط تشریح کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔
Leave Your Comments