
28Aug
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے “Tax Asaan” کے نام سے تاریخ میں پہلی بار موبائل ایپلیکیشن متعارف کروا دی ہے۔ ایپلیکیشن کا ابتدائی فعال ماڈل موبائل پر ڈاؤن کیا جاسکتا ہے۔ ابتدائی طور پر اِس ایپلیکیشن کے ذریعے درج ذیل سہولیات / معلومات لی جا سکتی ہیں:-
1. انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے چالان بنائے جاسکتے ہیں۔
2. انکم ٹیکس میں Active یا نان Active سٹیٹس چیک کیا جاسکتا ہے۔
3. انکم ٹیکس یا سیلزٹیکس نمبر کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
4. ٹیکس ادائیگی کے چالان کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
5. بار کوڈ کے ساتھ جاری کیے گئے کسی بھی نوٹس و Exemption سرٹیفکیٹ کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔
6. کسی ریٹیلر کی جانب سے جاری کی گئی کمپیوٹرائزڈ انوائس کی تصدیق بھی کی جاسکتی ہے۔
تا ہم اِس ایپلیکیشن میں دی گئی سیلز ٹیکس رجسٹریشن کی سہولت ابھی فعال نہی ہے۔
Leave Your Comments