
ایف بی آر نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کاروبار کو لیکویڈیٹی فراہم کرنے اور ملکی معیشت کی ترقی کے لئے حکومت پاکستان نے تمام سالوں کے تصدیق شدہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کیسز جو کہ 22بلین روپے پر مشتمل ہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تصدیق شدہ تمام سالوں کے انکم ٹیکس ریفنڈ کیسز جو کہ 1.7بلین روپے پر مشتمل ہیں اور جس میں ہر ریفنڈ ایک لاکھ تک کا ہے کو بھی ٹیکس گزاروں کے لئے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
باقی ماندہ ریفنڈ کیسز کے تصدیقی مرحلے کو بھی تیز کر دیا گیا ہے ۔ حکومت اگلے ماہ تمام سالوں کے ریفنڈ کیسز جو کہ ایک لاکھ سے پانچ لاکھ تک ہیں کو تصدیق کے بعد جاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
#Sales_Tax_Refunds_Cases #Income_Tax_Refund_Cases #FBR #Tax_Return #Tax_Refund_Cases #Global_Tax_Consultants #Lahore #Pakistan #Near_Me #Tax_Experts #Tax_Advisors #Tax_News #Reviews #Updates #Tax_Companies #Chartered_Accountants #Tax_Services #Property_Tax
Leave Your Comments